موجودہ حکومت پیپلز پارٹی سے بھی بدتر ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر

این این آئی  پير 27 جنوری 2014
حکومت نے مذاکرات کیلیے سرے سے کوئی قدم ہی نہیں اٹھایا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر. فوٹو : اے ایف پی/فائل

حکومت نے مذاکرات کیلیے سرے سے کوئی قدم ہی نہیں اٹھایا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر. فوٹو : اے ایف پی/فائل

لاہور: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی8 ماہ کی کارکردگی پیپلزپارٹی کے دور سے بدتر ثابت ہوئی ہے۔

خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کیلئے صرف مذاکرات ہی واحد آپشن ہے، حکومت نے مذاکرات کیلیے سرے سے کوئی قدم ہی نہیں اٹھایا۔ اگر وہ یہ سمجھتی ہے کہ طاقت کے زور پر امن قائم کر لے گی تو یہ اسکی بھول ہے، پہلے بھی تجاویز دے کر دیکھ چکا ہوں، اب حکومت کو کسی طرح کی کوئی تجویز نہیں دینا چاہتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔