حکومت نے سیکیورٹی نہیں دی، شیخ رشید نے جدید حفاظت آلات مارکیٹ سے خرید لیے

آئی این پی  منگل 28 جنوری 2014
مارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں لگوا لیے ہیں،شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

مارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں لگوا لیے ہیں،شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت سے سیکیورٹی نہ ملنے پر انھوں نے مارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں لگوا لیے ہیں۔

پیر کو پارلیمانی کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ طالبان جس طرح باآسانی جی ایچ کیواورسیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ راولپنڈی کی چائنا مارکیٹ میں جدید نوعیت کے جاسوسی آلات باآسانی  دستیاب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔