حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی ناکامی کا خدشہ ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعـء 7 فروری 2014
اگر مذاکرات کے دوران امریکا ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کردے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی، عمران خان  فوٹو: فائل

اگر مذاکرات کے دوران امریکا ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کردے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی، عمران خان فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے دوران ملک میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہوسکتے ہیں جو براہ راست مذاکرات پر اثرانداز ہوں گے جس کے باعث مذاکرات ناکام ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کے دوران امریکا ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کردے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت اورطالبان کی کمیٹیوں کے درمیان گزشتہ روز پہلا باظابطہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں مذاکرات سے متعلق اہم امور اور دونوں فریقین کے نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل طالبان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں عمران خان کا نام بھی شامل کیا گیا تھا تاہم عمران خان نے کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کمیٹی میں اپنے نمائندوں کو شامل کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔