نرگس فخری نے چھ دن میں 3کلو وزن کم کرلیا

آئی این پی  ہفتہ 8 فروری 2014
دونوں اداکارائیں فلم میں تیرا ہیرو کی عکسبندی کے لیے بنکاک میں ہیں۔  فوٹو: اے ایف پی / فائل

دونوں اداکارائیں فلم میں تیرا ہیرو کی عکسبندی کے لیے بنکاک میں ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

ممبئ: بھارتی اداکارہ اور ماڈل نرگس فخری نے چھ دن میں تین کلو وزن کم کرلیا۔

نرگس کے مطابق انھوں نے جوس ڈائٹ کے ذریعے وزن کم کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے اس بارے میں کافی ریسرچ بھی کی۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ الینا ڈی کروز بھی چاہتی تھیں کہ اسی ڈائٹ پر عمل کریں لیکن ایک دن سے زیادہ اس پر عمل نہیں کر پائیں۔ دونوں اداکارائیں فلم میں تیرا ہیرو کی عکسبندی کے لیے بنکاک میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔