شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید

آئی این پی  جمعرات 13 فروری 2014
دونوں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث دونوں کے درمیان ملاقات کم ہوتی ہے،عمران مرزا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

دونوں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث دونوں کے درمیان ملاقات کم ہوتی ہے،عمران مرزا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

حیدرآباد دکن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکے والدعمران مرزانے شعیب ملک اورثانیہ مرزاکے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں ٹینس اسٹارکے والدنے کہاکہ میڈیامیں پاکستانی آل رائونڈرشعیب ملک اورثانیہ مرزاکے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعدعلیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ دونوں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث دونوں کے درمیان ملاقات کم ہوتی ہے لیکن اس کامطلب یہ ہرگز نہیں کہ علیحدگی ہوگئی ہے۔ عمران مرزانے کہاکہ ایک میگزین میں شعیب ملک اورثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر اشتعال انگیز اور شرپسندی پرمبنی ہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔