بہاولنگر میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کی ناک کاٹ دی

ویب ڈیسک  جمعرات 13 فروری 2014
واقعہ کے بعد لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔   فوٹو؛فائل

واقعہ کے بعد لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو؛فائل

بہاولنگر: چک بتیانہ میں رشتےسے انکار پر لڑکے نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکی کی ناک کاٹ دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر کے چک بتیانہ میں غیر برادری کی لڑکی سے شادی کے خواہش مند جمشید نامی ملزم نے شادی سے انکار پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر فریدہ نامی لڑکی کی ناک کاٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔ واقعہ کے بعد لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

درندہ صفت ملزم کی جانب سے لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ علی الصبح پیش آیا لیکن پولیس کی جانب سے لڑکے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج اور ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے لڑکے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔