ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
3 دفعہ نوٹس بھجوانے کے بعد تعاون نہ کرنے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

3 دفعہ نوٹس بھجوانے کے بعد تعاون نہ کرنے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

 اسلام آباد: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس تحقیقات میں ایف آئی اے نے سوالات کے جواب کے لئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو دوبارہ نوٹس بھیجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 3 دفعہ نوٹس بھجوانے کے بعد تعاون نہ کرنے کی صورت میں دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات: عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

ایف آئی اے تحقیقات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور بیرون ملک پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگایا گیا ہے، پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔

یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں سامنے آئی ہیں، جن میں سے کچھ بند ہوگئی ہیں اور کچھ اب بھی فعال ہیں۔ ایف آئی اے نے بند ہونے والی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس منگوالی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔