سندھ اسمبلی ؛ کم عمری میں شادی پر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کیخلاف قرارداد منظور

ویب ڈیسک  پير 31 مارچ 2014
اسلامی نظریاتی کونسل نے گزشتہ دنوں کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسلامی نظریاتی کونسل نے گزشتہ دنوں کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ اسمبلی نے کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر تحفظات کی قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو مسلم لیگ فنکشنل کی مہتاب اکبرراشدی نے زیادتی کیس میں ڈی این اے کی بطور شہادت اور کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی سفارشات پر تحفظات کے حوالے سے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے وفاق کے ان معاملات سے متعلق بیانات پر ارکان کو تحفظات ہیں جسے دور کیا جانا چاہیئے۔ ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دینے کے علاوہ بیوی کی مرضی کے بغیر شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے سے متعلق قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔