فلم انڈسٹری بچانے کا وقت ختم ہورہا ہے، معمر رانا

شوبز رپورٹر  منگل 15 اپريل 2014
نوجوان فلمسازوں کی کاوشوں کوجتنا سراہا جائے کم ہے، معمر رانا   فوٹو : فائل

نوجوان فلمسازوں کی کاوشوں کوجتنا سراہا جائے کم ہے، معمر رانا فوٹو : فائل

لاہور: اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نوجوان فلم میکرز کی آمد خوش آئند ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے لیے نوجوان فلم میکرز کی کاوشوں کو جتنا بھی سراہا جائے وہ کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار معمر رانا نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہورہا ہے اس لیے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لیے جد وجہد کریں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔