اچھا اور معیاری کام ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتا ہے، غلام محی الدین

شوبز رپورٹر  منگل 15 اپريل 2014
ہمیشہ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا اسی وجہ سے لوگ آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں، غلام محی الدین   فوٹو: فائل

ہمیشہ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا اسی وجہ سے لوگ آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں، غلام محی الدین فوٹو: فائل

لاہور: اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے، اپنے ابتدائی دور سے لے کر اب تک میں نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ آج بھی مجھے پسند اور پیار کرتے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے کیا۔ غلام محی الدین نے کہا کہ میری فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ کو ریلیز ہوئے دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن آج بھی اس فلم کی نمائش جاری ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اچھا اور معیاری کام ہمیشہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے، شارٹ کٹ راستے اور فارمولا فلموں کی کامیابی وقتی طور پر بہتر ثابت ہوتی ہے لیکن اگر آپ نے مستقل مزاجی سے بہتر کام کیا تو لوگ اس کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔