پنجاب حکومت کا شاپنگ سینٹرز اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 15 اپريل 2014
 حکومت کے ان اقدامات سے 500 سے 800 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے، فوٹو:فائل

حکومت کے ان اقدامات سے 500 سے 800 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے، فوٹو:فائل

لاہور: حکومت پنجاب نے گرمیوں کے لئے بجلی بچت پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کی مارکیٹیں اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے مجوزہ بجلی بچت پلان کے تحت موسم گرما میں زیادہ سے زیادہ بجلی بچانے کی پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پلان کے مطابق لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے مارکیٹوں کو رات 8 بجے جبکہ شادی ہالز بدستور رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پلان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفتروں ميں 11 بجے کے بعد مخصوص گريڈ کے افسران ہی اے سی استعمال کر سکیں گے جبکہ تمام اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس پر منتقل کردیا جائے گا اور حکومت کے ان اقدامات سے 500 سے 800 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔