ایک اور خاتون انسپکٹر زیب النسا بہادرآباد تھانے کی ایس ایچ او تعینات

اسٹاف رپورٹر  بدھ 16 اپريل 2014
انسپکٹر زیب النسا نے سندھ پولیس میں 1994 میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔
فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس

انسپکٹر زیب النسا نے سندھ پولیس میں 1994 میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس

کراچی: کراچی پولیس کی تاریخ میں مزید ایک اور خاتون افسر کو بطور ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ۔

ضلع شرقی میں قائم بہادر آباد تھانے کا چارج انسپکٹر زیب النسا کو دے دیا گیا ہے۔ انسپکٹر زیب النسا نے چارج سنبھالنے کے موقع پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ کردیں گی، جرائم پیشہ افراد ان کے علاقے کا رخ نہ کریں۔ انسپکٹر زیب النسا نے سندھ پولیس میں 1994 میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔

اس کے بعد مختلف کورسز کی تکمیل پر ترقیاں حاصل کرتے ہوئے انسپکٹر کے عہدے پر جاپہنچیں ، ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی محکمہ پولیس میں ملازمت کررہے ہیں ، ایک بہن بھی سندھ پولیس کا حصہ ہیں ، ان کے مرحوم والد بھی کراچی پولیس میں متعدد تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔