آرمی چیف نے فوجی افسران جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 16 اپريل 2014
 اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی افسر کو ملٹری اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی افسر کو ملٹری اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانون کو ملٹری اعزازات سے نوازا۔

اس سلسلے میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فوجی اعزازات وصول کرنیوالے فوجی جوانون کی بڑی تعداد اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں 10 افسروں اور 20 سپاہیوں کو تمغہ بسالت، 22 افسروں کو ستارہ امتیاز اور 3 فوجیوں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا۔ شہداء کے میڈلز انکے اہلخانہ نے وصول کیے۔ ان اعزازات کا اعلان صدر مملکت نے یوم پاکستان پر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔