پیپلز پارٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ طلب کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 16 اپريل 2014
پارٹی قیادت فیصل رضا عابدی کی شعلہ بیانی سے ناراض تھی۔ فوٹو: فائل

پارٹی قیادت فیصل رضا عابدی کی شعلہ بیانی سے ناراض تھی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کرلیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق فیصل رضا عابدی پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں جس پر جماعت کے مرکزی سیکریٹری جنرل راجا پرویز اشرف نے ان سے استعفیٰٓ طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پارٹی قیادت فیصل رضا عابدی کی شعلہ بیانی کی وجہ سے ان سے کافی عرصے سے ناراض تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔