پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا کوچ سمیت تمام عہدوں پر تقرریاں براہ راست نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 16 اپريل 2014
چیرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس  میں ہوا ا۔فوٹو:فائل

چیرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس میں ہوا ا۔فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے کوچ اور دیگر عہدوں پر تقرریاں براہ راست نہیں ہوں گی بلکہ ان عہدوں کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس چیرمین نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا جس میں بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ٹیم کے لیے کوچ اور دیگر عہدوں پر براہ راست تقرری نہیں کی جائے گی اور قومی ٹیم کے کوچ،بیٹنگ کوچ،فیلڈنگ کوچ،ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی ان عہدوں کے لیے امیدوار کا انتخاب کرے گی۔

مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئندہ الیکشن کے لیے احمد شہزاد فاروق کو پی سی بی کا الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔