کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلیے 400 جوانوں پر مشتمل نئی فورس تیار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 17 اپريل 2014
آئندہ ہفتے سے منتخب کردہ پوائنٹس پر تعینات ہوگی،100موٹرسائیکلیں فراہم کردی گئیں، فورس کے اہلکار2شفٹوں میں کام کریں گے، آئی جی سندھ اقبال محمود۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

آئندہ ہفتے سے منتخب کردہ پوائنٹس پر تعینات ہوگی،100موٹرسائیکلیں فراہم کردی گئیں، فورس کے اہلکار2شفٹوں میں کام کریں گے، آئی جی سندھ اقبال محمود۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لیے 400 جوانوں پر مشتمل خصوصی فورس تیار کرلی گئی ہے جو آئندہ ہفتے سے منتخب کردہ پوائنٹس پر تعینات کردی جائے گی۔

مذکورہ فورس کیلیے 100 موٹر سائیکلیں خصوصی طور پر تیار کرکے فراہم کی جارہی ہیں ، فورس کے اہلکار2شفٹوں میں کام کریں گے ، یہ بات آئی جی سندھ اقبال محمود نے جماعت اسلامی اور پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کی، سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ پرو ایکٹو پولیسنگ کے تحت اسپیشل برانچ سندھ پولیس کو بھی منظم کیا جارہا ہے جبکہ مجموعی طور پر سندھ پولیس میں اصلاحات کے عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے ، آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہرواں برس کے دوران ہونے والے ٹارگٹ کنگ کے واقعات کی کیس ٹو کیس تفصٰلات اور تفتیش کی پیش رفت بھی طلب کرلی گئی ہے، ملاقاتوں کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔