کنگنا رناوت اور سنجے دت کی ’’انگلی‘‘ 7نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اے پی پی  جمعرات 17 اپريل 2014
فلم ‘‘انگلی‘‘ کی اہم کاسٹ میں اداکار سنجے دت، اداکار کنگنا رناوت، اداکار نیہا دھوپیا شامل ہیں. فوٹو :فائل

فلم ‘‘انگلی‘‘ کی اہم کاسٹ میں اداکار سنجے دت، اداکار کنگنا رناوت، اداکار نیہا دھوپیا شامل ہیں. فوٹو :فائل

ممبئ: بالی ووڈ فلم ’’انگلی‘‘ 7نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ فلم ‘‘انگلی‘‘ کی اہم کاسٹ میں اداکار سنجے دت، اداکار کنگنا رناوت، اداکار نیہا دھوپیا شامل ہیں۔ فلم کو اس سے قبل 2013 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناء پر فلم سینما گھروں کی زینت نہیں بن سکی ہے تاہم اب فلم کو رواں سال 7 نومبر کو ریلیز کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ رینزل اس سے قبل فلم ’’قربان‘‘ کی ہدایتکاری کر چکے ہیں جس میں مرکزی کردار اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ نے نبھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔