بھارت، بی جے پی لوگوں کو تقسیم کرکے حکومت کرنا چاہتی ہے، پریانکا گاندھی

آئی این پی  جمعرات 17 اپريل 2014
پریانکاامیٹھی اوررائے بریلی میں کانگریس کی انتخابی مہم چلارہی ہیں۔ 
فوٹو: فائل

پریانکاامیٹھی اوررائے بریلی میں کانگریس کی انتخابی مہم چلارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

رائے بریلی: کانگریس کی رہنما پریانکاگاندھی نے کہاہے کہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کرکے حکومت کرنا چاہتی ہے۔

اس بارانتخابات میں مقابلہ 2جماعتوں کے نہیں بلکہ 2نظریات کے درمیان ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق رائے بریلی میں اپنی والدہ سونیاگاندھی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے پریانکانے کہاکہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کرکے حکومت کرناچاہتی ہے۔

پریانکاامیٹھی اوررائے بریلی میں کانگریس کی انتخابی مہم چلارہی ہیں۔ ماضی میں ان دونوں حلقوں سے کانگریس کامیاب ہوتی رہی ہے۔ ادھربہار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ نریندرمودی صرف وزیر اعظم بنناچاہتے ہیں۔ گجرات میں جو ترقی ہوئی اس کاسہرا مودی کونہیں بلکہ گجرات کے عوام کوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔