زرداری کا نواز شریف کو دست تعاون سیاسی مخالفین کے لیے پیغام

فیاض ولانہ  جمعرات 17 اپريل 2014
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے سابق صدر آصف زرداری ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے سابق صدر آصف زرداری ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

اسلام آباد: بظاہر پارلیمنٹ میں موجود دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیالات کیلیے مل بیٹھے ہیں مگر باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے معاملات طے کرنے کی خبر کے منظرعام پر آنے سے انھوں نے انتہائی کامیابی سے اپنے سیاسی مخالفین تک یہ پیغام پہنچادیا ہے کہ ہرممکنہ مشکل وقت میں ہم ایک ہیں۔

اہم معاملات کے حوالے سے وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب دست تعاون بڑھایا تو انھوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلا کر ان تمام کوارٹرز کو یہ پیغام دیدیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے کسی بھی اصولی موقف کی راہ میں کہیں سے بھی روڑے اٹکائے گئے تو پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن وزیراعظم نوازشریف اور ان کی جماعت مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔