قاتل ماموں کا نام واچ لسٹ پر رکھنے کیلیے ایف آئی اے کو مراسلہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 17 اپريل 2014
کیس پر فوکس ہے، سی پی او راولپنڈی، ماں قاتل کی بیرون ملک شادی میں رکاوٹ تھی، ذرائع۔فوٹو:فائل

کیس پر فوکس ہے، سی پی او راولپنڈی، ماں قاتل کی بیرون ملک شادی میں رکاوٹ تھی، ذرائع۔فوٹو:فائل

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے تھانہ مری کے علاقے میں بچوں کوذبح کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعے میں ملوث مبینہ ملزم وبچوں کے ماموں کے بیرون ملک فرارکے خطرے کے پیش نظرنام واچ لسٹ پر رکھنے کے لیے ایف آئی اے سے سفارش کردی۔

تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں2ٹیمیں ابیٹ آبادروانہ کردی گئیں جو تفتیش مکمل ہونے تک ابیٹ آبادمیں رہیں گی، سی پی اور راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے بتایاکہ بچوںکے قتل کا واقعہ انتہائی سفاکانہ ہے جس کی تفتیش کے لیے پولیس کا مکمل فوکس ہے۔ انھوں نے مبینہ ملزم کے پاسپورٹ اور شناختی کاریکارڈحاصل کرکے نہ صرف بینظیربھٹوایئرپورٹ بلکہ ملک بھرمیں اس کو واچ لسٹ پر رکھنے کے لیے ایف آئی اے کوباقاعدہ طورپرتحریری مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔