سیاسی جماعتیں فوجی آپریشن کی حمایت کرینگی، طاہر اشرفی

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعرات 17 اپريل 2014
آرمی چیف کے بیان کے بعد نواز، زرداری ملاقات اہم ہے، خالد قیوم، ’’خبر سے آگے‘‘ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف کے بیان کے بعد نواز، زرداری ملاقات اہم ہے، خالد قیوم، ’’خبر سے آگے‘‘ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت آپریشن کی طرف گئی تو اسے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت مل جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام خبرسے آگے میں میزبان نبیلہ سندھوسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ قیدیوں کے مسئلے پر مذاکرات رک جائیں گے، حکومت نے کچھ قیدی رہا کیے مگر دوسری طرف سے شاید ایسا کچھ نہیں ہوا۔ روزنامہ ایکسپریس کے سینئر ایڈیٹر ایاز خان نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف اورآصف زردای کی ملاقات جمہوری قوتوں کیلیے اچھی خبرہے، پچھلے5 برسوں میں نوازشریف نے آصف زرداری کا ساتھ دیا، اگر وہ ایسا نہ کرتے تو شاید ان کی حکومت پہلے چلی جاتی۔

ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ اکیلے مشرف کاٹرائل 3نومبرسے کیوں کیاجارہاہے؟ 1999 سے ٹرائل کیاجائے اوران کے دیگرساتھیوں کا بھی کیا جائے مگرجمہوریت ابھی اتنی مضبوط نہیں ہوئی۔ ایک اور سوال پران کا کہنا تھا کہ طالبان کی طرف سے جنگ بندی میں عدم توسیع اور اس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان سوالیہ نشان ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے چیف رپورٹر خالد قیوم نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد نواز، زرداری ملاقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔