پی پی او عارضی قانون ہے 2 سال بعد ختم ہوجائے گا، احسن اقبال

آئی این پی  جمعرات 17 اپريل 2014
جمہوریت کے تسلسل سے ہی ہم معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں، فوج اور حکومت میں کسی قسم کا اختلاف نہیں،وفاقی وزیر۔
فوٹو: فائل

جمہوریت کے تسلسل سے ہی ہم معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں، فوج اور حکومت میں کسی قسم کا اختلاف نہیں،وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس عارضی قانون ہے2 سال بعد ختم ہوجائیگا۔

جمہوریت کے تسلسل سے ہی ہم معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں، فوج اور حکومت میں کسی قسم کا اختلاف نہیں، پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے، وزیراعظم جلد سینیٹ میں آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم 31 سال بعد پاکستان آئے ہیں۔ کوریائی صدر کا کہنا ہے کہ ہم پلاننگ کا طریقہ کار پاکستان سے سیکھ کر آگے بڑھے ہیں جس پر ہمیں بہت شرمندگی ہوئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔