ہری پور: خان پورروڈ پر اسکول وین کھائی میں گر نے سے 20 بچے زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اپريل 2014
ڈاکٹرز کے مطابق 5 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔  فوٹو: فائل

ڈاکٹرز کے مطابق 5 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

ہری پور: خان پور روڈ پر سربروٹ کے مقام پر اسکول وین کھائی میں گرنے سے 20 بچے زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہری پور میں خان پور روڈ پر سربروٹ کے مقام پر بچوں کو اسکول لے جاتے ہوئے ویگن کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں 20 بچے زخمی ہو گئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 5بچوں کی حالت نازک ہونے کے باعث 2 کو ٹیکسلا اور 3 کو پمز اسپتال اسلام آباد اور مارگلہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔