پنجاب حکومت کا لاہور سمیت 3 شہروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اپريل 2014
امن وامان کی  بہتری اور جرائم پر قابو پانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب فوٹو : فائل

امن وامان کی بہتری اور جرائم پر قابو پانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب فوٹو : فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے 3 بڑے شہروں میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں  شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء ، صوبائی سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے اور جرائم پر قابو پانے  کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں عصر حاضر کے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی، اس کے علاوہ لاہور سمیت تین بڑے شہروں میں ایک ہزار 800 سے زائد مقامات پر جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔