ڈالر ایک دن حاوی رہنے کے بعد آج روپے کے مقابلے میں دباؤ کا شکار

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اپريل 2014
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 97 روپے 60 پیسے سے 97 روپے 85 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔   فوٹو: اے ایف پی/فائل

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 97 روپے 60 پیسے سے 97 روپے 85 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ایک دن حاوی رہنے کے بعد روپے کے مقابلے میں دباؤ کا شکار ہے، آج ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کمی آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر اور روپے کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ بینکوں کے درمیان ڈالر 33 پیسے کمی کے بعد 96 روپے 30 پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 97 روپے 60 پیسے سے 97 روپے 85 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔