وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اپريل 2014
کابینہ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ باہمی تجارت، اقتصادی و دفاعی تعاون کے سمجھوتے بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

کابینہ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ باہمی تجارت، اقتصادی و دفاعی تعاون کے سمجھوتے بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت اور دیگر امور پتر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سلامتی کی صورتحال پر غور کے علاوہ ایران سے بجلی کی درآمد کی یادداشت اور سائبر کرائمزبل کا مسودہ قانون منظوری کے لئے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے ساتھ باہمی تجارت، اقتصادی و دفاعی تعاون کے سمجھوتے بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔