مذاکرات کی کامیابی کیلئے حکومت اور طالبان تحمل سے کام لیں، مولانا سمیع الحق

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اپريل 2014
موجودہ صورت حال کے بعد اپنی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں، سربراہ طالبان کمیٹی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

موجودہ صورت حال کے بعد اپنی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں، سربراہ طالبان کمیٹی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پشاور: طالبان کمیٹی کےسربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ مذکرات کی کامیابی کے لئے حکومت اور طالبان دونوں کو صبرو تحمل سے کام لینا چاہیئے۔

مولانا سمیع الحق کا اپنے ایک جاری بیان میں کہنا تھا کہ مذاکرات میں اتارچڑھاؤ اور گلے شکوے معمول کی بات ہے، صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں تاہم دونوں فریقین کو بھی صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ طالبان نے مذاکرات کےدروازے کھلے رکھےہیں۔

مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے بعد اپنی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں، قوم سےاپیل کی ہےکہ وہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔