ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار مسافر بس نے 15 افراد کو کچل دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اپريل 2014
واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔   فوٹو: فائل

واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔ فوٹو: فائل

ڈی جی خان: کوٹ چٹھہ کے علاقے میں تیز رفتار مسافر بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ چٹھہ کے بس اسٹاپ پر کھڑے مسافر اپنی منزل مقصود پر جانے کے لئے سواری کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی دوران پشاور جانے والی تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر ان پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد اسٹاپ پر موجود دیگر افراد نے بس کا پیچھا کیا اور ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا اور مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی جبکہ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔