انوشکا کی رنبیر کے ساتھ پہلی فلم ’’بمبے ویلوٹ‘‘ 28 نومبر کو ریلیز ہوگی

کلچرل رپورٹر  جمعـء 18 اپريل 2014
پاپ گلوکارہ کا مرکزی کردار ادا کرنے کیلیے بہت محنت کی، امید ہے مداحوں کو میری پرفارمنس پسند آئے گی، انوشکا شرما۔ فوٹو: فائل

پاپ گلوکارہ کا مرکزی کردار ادا کرنے کیلیے بہت محنت کی، امید ہے مداحوں کو میری پرفارمنس پسند آئے گی، انوشکا شرما۔ فوٹو: فائل

ممبئی: انوشکا شرما کی رنبیر کپور کے ساتھ پہلی فلم ’’بمبئی ویلوٹ‘‘ کی عکسبندی گزشتہ دنوں ختم ہوگئی ہے اور اب ہدایتکار انوراگ کشیپ نے اسے باقاعدہ طور پر 28 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

فینٹم فلمز فاکس اسٹار اسٹوڈیوز کی پروڈکشن میں تیار کی گئی اس فلم میں  انوشکا شرما پاپ گلوکارہ کا مرکزی کردار کر رہی ہوںجب کہ رنبیر کپور ایک باکسر اور گلیوں لڑائی جھگڑا کرنیوالے نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں ۔  فلم کا میوزک امیت ترویدی نے ترتیب دیا ہے جب کہ  روینہ ٹنڈن ، کرن جوہر ، کے کے مینن ، سدھارتھ باسوبھی اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔ فلم بمبے سمورائی کو پہلے کرسمس کے دنوں میں ریلیز کیے جانے کا پروگرام تھا مگر اب اسے کچھ ہفتے قبل ہی سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے اس سلسلہ میں ہدایتکار انوراگ کیشپ کا کہنا ہے کہ کرسمس کے دنوں سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ بھی ریلیز ہونا تھی جس کی وجہ سے دنوں فلموں کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ تھا اور اسی کے پیش نظر ہم نے اپنی فلم کو پی کے سے پہلے 28 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ  فلم ’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘ سے فلمی کیرئیر شروع کرنیوالی اداکارہ انوشکا شرما  جو رنویر سنگھ ، عمران خان ، شاہد کپور اور اکشے کمار کے ساتھ فلمیں کرچکی ہیں اور گزشتہ برس اس کی عمران خان کے ساتھ  صرف ایک فلم ’’مترو کی بجلی کا منڈولا‘‘ ریلیز ہوئی اور وہ بھی  بری طرح فلاپ ہوگئی کو اپنی اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’بمبئے ویلوٹ‘‘ میرے کیرئیر کی ایک اہم فلم ہے جس میں پاپ گلوکارہ کا مرکزی کردار کر رہی ہوں جس کو پرفارم کرنے کے لیے پاپ گلوکاراؤں کے لائف اسٹائل کے بارے میں پڑھا اور دیکھا ہے اور اس سلسلہ میں ہدایتکار ڈائریکٹر انوراگ کیشپ نے بھی میری بہت مدد کی ہے۔ امید ہے مداحوں کو میری پرفارمنس پسند آئے گی اور یہ فلم میرے کیرئیر کی یادگار فلم ثابت ہوگی۔

دوسری طرف اداکارہ اس برس ریلیز ہونے والی ایک اور فلم پی کے میں بالی وود سپر اسٹار کے ساتھ سینما اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہیں ۔ فلمی پنڈتوں نے فلم ’’بمبئی ویلوٹ‘‘ اور ’’ پی کے‘‘ کو بڑی فلمیں قرار دیا ہے۔ اداکارہ کی  بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ افیئر کی خبریں بھی گرم ہیں جس پر اداکارہ کافی پریشان بھی ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ میڈیا میں اس طرح  کی خبروں سے ان کی فلموں پر برا اثر پڑے اسی لیے وہ میڈیا کے ایسے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کر رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں کہ میڈیا کو اپنی ذاتی لائف کے پیچھے کیوں پڑے ہیں ، انھیں چاہیے کہ وہ صرف ہمارے پراجیکٹس کے بارے میں لکھیں اور پوچھیں۔ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کون کیا کہہ رہا ہے میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ مجھے جو کچھ بھی کرنا ہے اس کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔