شردھا کپور کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، سونم کپور

آن لائن  جمعـء 18 اپريل 2014
حالیہ فیشن شو کے دوران شردھا کے ساتھ اجنبیوں جیسا سلوک کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں خود شو میں دیر سے پہنچی تھی، سونم کپور   فوٹو: فائل

حالیہ فیشن شو کے دوران شردھا کے ساتھ اجنبیوں جیسا سلوک کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں خود شو میں دیر سے پہنچی تھی، سونم کپور فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ ان کے شردھا کپور کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں۔

ٹویٹر پر انھوں نے لکھا ہے کہ شردھا کپور کے ساتھ میرا کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی مجھے ان سے کوئی مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ فیشن شو کے دوران شردھا کے ساتھ اجنبیوں جیسا سلوک کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں خود شو میں دیر سے پہنچی تھی اور ہماری ملاقات ریڈ کارپٹ کے آغاز پر ہوئی جس کی وجہ سے میں نے ان سے زیادہ بات نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔