اسپیشل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں غیرقانونی بھرتیاں، 3 اہلکار جبری ریٹائر

یعقوب ملک  جمعـء 18 اپريل 2014
ایک اہلکار کو تنبیہ، ایک بری، ملزمان نے2009ء میں60اسامیوں کی جگہ 119بھرتیاں کی تھیں. فوٹو فائل

ایک اہلکار کو تنبیہ، ایک بری، ملزمان نے2009ء میں60اسامیوں کی جگہ 119بھرتیاں کی تھیں. فوٹو فائل

اسلام آباد: کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (کیڈ) ڈویژن نے 2009ء میں ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اسلام آباد میں گریڈ 17 کے 119 گزیٹڈ افسران کی تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پرڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن کے 3 اہلکاروں کو جبری رٹائر اورچوتھے کواس میں ملوث ہونے پراظہارناپسندیدگی کانوٹس جاری کیاگیاہے جبکہ پانچویں اہلکارکوالزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

ملزمان نے2009ء میں60اسامیوں کی جگہ 119بھرتیاں کی تھیں۔باخبر ذرائع نے ایکسپریس کے تحقیقاتی سیل کو بتایا کہ سیکریٹری کیڈفریداﷲ خان کی جانب سے جبری رٹائرکیے گئے اہلکاروں میں سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شبیرنواز،ایڈمن آفیسر وسیم احمد اوراسسٹنٹ عارف بھٹی شامل ہیں جبکہ اظہار ناپسندیدگی کانوٹس اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن رضا کو جاری کیاگیا تاہم اس کیس میں بے گناہی ثابت ہونے پرسٹینوٹائپسٹ ضیاء اﷲ اسد کو بری کردیاگیا۔ذرائع نے بتایاجبری رٹائرمنٹ کے کیس کے طور پراعلیٰ سطح کے اس کیس میں ایسے اہلکاروں کی کی برخاستگی کی سزا بھی متوقع ہے جس سے وہ اپنی سروس کے تمام فوائد حاصل کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔