وکالت کے لائسنس کی حالی، بابر اعوان کی درخواست پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 18 اپريل 2014
ججوں اور عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر بابر اعوان کی وکالت کا لا ئسنس معطل کیا گیا تھا۔
فوٹو: ایکسپریس/فائل

ججوں اور عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر بابر اعوان کی وکالت کا لا ئسنس معطل کیا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بابر اعوان کے لائسنس کی معطلی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں11رکنی لارجر بینچ آج (جمعے کو) لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے بابر اعوان کی درخواست پر غور کرے گا۔ سابق چیف جسٹس افتخا رمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے ججوں اور عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر بابر اعوان کی وکالت کا لا ئسنس معطل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔