پاکستانی حجاج کے لیے سعودی کمپنیوں سے کھانا خریدنا لازمی قرار

آئی این پی  جمعـء 18 اپريل 2014
سعودی حکومت منیٰ،عرفات اورمزدلفہ میں6دن پاکستانی حاجیوں کوکھانا فراہم کرے گی۔
فوٹو: فائل

سعودی حکومت منیٰ،عرفات اورمزدلفہ میں6دن پاکستانی حاجیوں کوکھانا فراہم کرے گی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سعودب عرب نے پاکستانی حاجیوں کیلیے سعودی کمپنیوں سے کھانا خریدنا لازمی قراردے دیا۔

سعودی حکومت کھانے کے لیے حاجیوں سے ایڈوانس رقم وصول کرے گی،دوسری جانب سے وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے سعودی حکومت سے کھانے سے متعلق پابندی ختم کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق سعودی حکومت منیٰ،عرفات اورمزدلفہ میں6دن پاکستانی حاجیوں کوکھانا فراہم کرے گی۔دوسری جانب سے وزیرمذہبی امورنے پاکستان میں سعودی سفیرسے ملاقات میں کہاکہ پاکستانی حاجیوں کوسعودی کمپنیوں سے کھانا خریدنے کاپابند نہ کیا جائے، اس پابندی سے حاجیوں پراضافی مالی بوجھ پڑے گا۔سرداریوسف نے سعودی حکومت کو خط لکھ کر پابندی ہٹانے کے معاملے پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔