ہدایات نظر انداز، 12 وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار نہ ہوسکی

عابد حسین  جمعـء 18 اپريل 2014
7وزارتوں نے رپورٹ جمع کرادی، وزارت داخلہ وخارجہ کی رپورٹس کی تیاری جاری. فوٹو فائل

7وزارتوں نے رپورٹ جمع کرادی، وزارت داخلہ وخارجہ کی رپورٹس کی تیاری جاری. فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومت کوایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کیلیے وزارتوں کوکرائی گئی یاددہانی کے جواب میں ابھی تک خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنی ایک سالہ رپورٹ جاری کرنے کیلیے بیس وزارتوں اور ڈویژنوں کوخطوط جاری کئے تھے کہ پندرہ اپریل تک ہرصورت رپورٹس مکمل کرکے بھجوا دی جائیںتاکہ یکم مئی تک انک ی کتابی شکل تیارکی جاسکے۔ابھی تک وزارت خارجہ و داخلہ سمیت درجن بھر وزارتوں نے اپنی رپورٹس مرتب نہیں کیں۔

اس ضمن میں وزارت اطلاعات نے متعلقہ افسران کیساتھ ایک اجلاس بھی کیاجس میں یقین دہائی کرائی گئی تھی کہ وہ ایک دو روزمیں اپنی کارکردگی رپورٹس جمع کرادینگے۔وزارت خزانہ،پانی و بجلی، دفاعی پیداوار، ہاؤسنگ وتعمیرات، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ، مذہبی امورنے رپورٹس جمع کروادیںہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی رپورٹ کی تیاری جاری ہے جس میں حکومت نے بھارت، افغانستان، امریکا، روس، برطانیہ، جرمنی،سعودی عرب،چین سمیت دیگرممالک کیساتھ اپنے تعلقات کونمایاں کامیابی کے طور پرنمایاں کیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔