کراچی؛ کورنگی کراسنگ سے 2 تشدد زدہ بوری بند لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اپريل 2014
متحدہ قومی مومنٹ کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں افراد ان کی جماعت کے کارکن تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

متحدہ قومی مومنٹ کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں افراد ان کی جماعت کے کارکن تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی: کورنگی کراسنگ سے 2 تشدد زدہ بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ بہادر آباد سے بھی ایک معمر خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کوتشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشوں کے ساتھ پرچیاں بھی ملیں ہیں، مرنے والوں کی محمد علی خان اور سید قاسم علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ محمد علی خان اورنگی جب کہ سید قاسم علی قصبہ کالونی کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ دوسری جانب متحدہ قومی مومنٹ کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں افراد ان کی جماعت کے کارکن تھے۔

اس سے قبل بہادرآباد میں بھی ایک مکان سے 65سالہ صفیہ بی بی کی لاش ملی تھی جب کہ سخی حسن میں شادی ہال کے باہر ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔