- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ایکسپریس نیوزکےاینکرپرسن رضا رومی پرحملےکاماسٹرمائنڈ گرفتارکرلیا، سی سی پی او لاہور
لاہور: سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن رضا رومی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے ماسٹرمائنڈ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی اولاہور نے کہا کہ پولیس نے قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ سمیت جرائم کی 18 مختلف وادتوں میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے ماسٹر مائنڈ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ چوہدری شفیق کا کہنا تھا کہ ملزمان ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن رضا رومی، اہل سنت والجماعت پنجاب کے صدر شمس الرحمان معاویہ اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید سمیت سنی اور شیعہ مکتبہ فکر، ڈاکٹرز، وکیلوں اور تاجروں پر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ عبد الرؤف گجر بادامی باغ لاہور کا رہائشی ہے، اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ ملک اسحاق اور ہارون بھٹی کے ذریعے اس طرف مائل ہوا اور اپنے ساتھ مختلف لوگوں کو شامل کر کے ایک نیٹ ورک قائم کیا۔ ملزم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ہارون بھٹی کے تنظیمی انتخابات میں شکست پر شمس الرحمان معاویہ کے قتل کا منصوبہ بنایا۔
چوہدری شفیق نے کہا کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے جن ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان میں عبد الرؤف گجر، محمد صابر شاہ عرف اکرام، شیخ فرحان، محمد رفیق، شفاقت علی فاروقی عرف معاویہ، محمد ہاشم اور سلمان پٹھان شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کے افراد کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔