انجلینا جولی کا اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اپريل 2014
فلموں میں اداکاری کے دوران اپنی زندگی کو بہت انجوائے کیا، انجلینا جولی  فوٹو:فائل

فلموں میں اداکاری کے دوران اپنی زندگی کو بہت انجوائے کیا، انجلینا جولی فوٹو:فائل

لندن: ہالی ووڈ کی آسکر انعام یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکاری کو خیر بار کر کے ہدایت کار بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہالی ووڈ کی 38 سالہ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے دوران اپنی زندگی کو بہت انجوائے کیا جب کہ اداکاری میں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ اداکاری ان کے لئے بہت خوش قسمت پیشہ ثابت ہوا لیکن اب اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ گھر پر وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔