سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 49 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی

بزنس رپورٹر  ہفتہ 19 اپريل 2014
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوا،صرافہ مارکیٹس۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوا،صرافہ مارکیٹس۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے1294 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت  49500 اور دس گرام42428 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے750 اور دس گرام 642.85 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔