کراچی میں گلشن معمار سے اقوام متحدہ كے 2 مقامی اہلكار پراسرار طور پر لاپتا

ویب ڈیسک / نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 19 اپريل 2014
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے اہلکار پکنک منانے گئے تھے کہ واپسی پر پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔  فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے اہلکار پکنک منانے گئے تھے کہ واپسی پر پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔ فوٹو: فائل

کراچی: گلشن معمار کے علاقے سے اقوام متحدہ كے 2 مقامی اہلكار پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔

اقوام متحدہ كے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر كے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 2 مقامی اہلكار سمیع نواز اور فرخ سلیم گلشن معمار میں واقع ڈریم ورلڈ ریزورٹ پر پكنک منانے آئے تھے کہ جمعہ كی شام واپس جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں افراد كے موبائل فون بند ہیں جبکہ ان كی گاڑی بھی غائب ہے جس سے شبہ ہوتا ہے کہ دونوں اہلكاروں كو گاڑی سمیت اغوا كرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک رپورٹ درج نہیں كرائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔