گوجرانوالہ میں موبائل پر دوستی کرکے شادی کرنے والی خاتون کی زندگی دوزخ بن گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اپريل 2014
لڑکیاں پسند کی شادی کے بجائے ماں باپ کا کہنا مانیں، متاثرہ خاتون سعدیہ   فوٹو؛ایکسپریس نیوز

لڑکیاں پسند کی شادی کے بجائے ماں باپ کا کہنا مانیں، متاثرہ خاتون سعدیہ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: موبائل فون پر انجان نمبر سے آنے والی کال پر ایک شخص سے دوستی کرکے شادی کرنے والی خاتون کی زندگی ہی اجیرن ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی رہائشی سعدیہ نے موبائل پر انجان نمبر سے آنے والی کال پر گوجرانوالہ کے احسان نامی شخص کے جھانسے میں آکر دوستی کرنے کے بعد شادی کرلی تاہم پھر بھانڈا پھوٹا کہ اس کا شوہر نہ صرف پہلے سے شادی شدہ ہے بلکہ 4 بچوں کا باپ بھی ہے جس پر دونوں کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا۔

سعدیہ کے مطابق اس کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی اور شادی کے بعد پہلے دن سے ہی شوہر اس پر بات بات پر تشدد کرتا تھا۔ اس کا کہنا تھا  میری ان تمام لڑکیوں سے گزارش ہے کہ وہ  پسند کی شادی کے بجائے والدین  کا کہنا مانیں اور انہی کے پسند کے لڑکے سے شادی کریں، شوہر کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد خاتون نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعوٰی دائر کردیا جب کہ عدالت نے خاتون کو دارالامان بھجوادیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔