اداکارہ امیشا پاٹیل نے نازیبا حرکت کرنے پر نوجوان کو ہاتھوں کا مزہ چکھا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اپريل 2014
امیشا پاٹیل کو جیولری شاپ کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔  فوٹو: فائل

امیشا پاٹیل کو جیولری شاپ کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پاٹیل نے ہجوم میں نوجوان کی جانب سے نازیبا حرکت کرنے پر اسے ایسا زناٹے دار تھپڑ رسید کیا کہ موصوف کو دن میں ہی تارے نظر آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا پاٹیل کو ریاست اترپردیش کے شر گورکھ پور میں جیولری شاپ کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا، اب ظاہر ہے جہاں امیشا پاٹیل جیسی خوبرو اداکارہ ہو اور وہاں لوگوں کا ہجوم نہ ہو ایسا تو ہو نہیں سکتا اور ایسے میں کچھ اوباش نوجوان اپنی فطرت سے مجبور ہوکر نازیبا حرکت بھی کر بیٹھتے ہیں۔

کبھی تو یہ لوگ اپنی اس حرکت میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن جب کبھی یہی اوباش نوجوان عوام کے ہتھے لگتے ہیں تو پھر ان کے ساتھ جو ہوتا ہے وہ لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں اور ایسا ہی کچھ امیشا پاٹیل کے ساتھ ہوا جب ہجوم میں سے ایک نوجوان نے ان کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی تو اداکارہ کا  پارہ بھی ہائی ہوگیا اور انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور اس نوجوان کو ایسا زناٹے دار تھپڑ رسید کیا کہ موصوف کو دن میں ہی تارے نظر آگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔