پیٹرمورس دوسری بارانگلش ٹیم کے کوچ مقرر

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اپريل 2014
 پيٹرمورس 2007 سے 2009 تک بھی انگلش ٹيم كی كوچنگ كرچكے ہيں۔
فوٹو:فائل

پيٹرمورس 2007 سے 2009 تک بھی انگلش ٹيم كی كوچنگ كرچكے ہيں۔ فوٹو:فائل

لندن: انگلش كركٹ بورڈ نے سابق فرسٹ كلاس كركٹر پيٹر مورس كو دوسری بار ٹيم كی كوچنگ كی ذمہ دارياں سونپ دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلش كركٹ ٹيم كے سابق كوچ اينڈی فلاور كو رواں سال جنوری ميں آسٹريليا كے ہاتھوں ايشز سيريز ميں  وائٹ واش كے بعد كوچنگ سے ہٹا ديا گيا تھا جس کے بعد نئے کوچ کی تقرری بورڈ کی جانب سے کئی کھلاڑیوں کے نام زیر غور رہے لیکن ایک مرتبہ پھر سابق کوچ کو ہی منتخب کرلیا گیا۔

انگلش كركٹ بورڈ كے منيجنگ ڈائريكٹر پال ڈاون ٹون نے مورس كی تعيناتی كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ وہ اس عہدے كے ليے موزوں  ترين شخصيت ہيں تاہم انہوں  نے ہيڈ كوچ سے كيے گئے معاہدے كی مدت يا اس حوالے سے مزيد تفصيلات بتانے سے انكار كرديا۔

واضح رہے کہ پيٹر مورس اس سے قبل  2007 سے 2009كے درميان انگلش ٹيم كی كوچنگ كر چكے ہيں  تاہم ان كا دور مايوس كن رہا تھا اور اس وقت ٹيم كے كپتان كيون پيٹرسن سے اختلافات كے باعث انہيں  كوچنگ چھوڑنا پڑی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔