تحسین جاوید کی پاکستان آمد، فرید خان کی علالت پر افسردہ

کلچرل رپورٹر  اتوار 20 اپريل 2014
اسپتال میں عیادت کے دوران آبدیدہ ہو گئے، ہماری دوستی کئی سالوں پر محیط ہے، گلوکار  فوٹو : فائل

اسپتال میں عیادت کے دوران آبدیدہ ہو گئے، ہماری دوستی کئی سالوں پر محیط ہے، گلوکار فوٹو : فائل

کراچی: امریکا میں مقیم نامور گلوکار تحسین جاوید اپنے دوست اور نامور مزاحیہ اداکار فرید خان کی علالت کا سن کر پاکستان پہنچ گئے۔

انھوں نے بتایا کہ فرید خان کی شدید علالت کا سن کر مجھے بہت دکھ ہوا، ہماری دوستی کئی سالوں پر محیط ہے۔ وہ عیادت کے لیے فرید خان کے گھر گئے اور پھر ملنے اسپتال گئے وہ ان سے ملکر آبدیدہ ہو گئے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ وہ فرید خان کی دلجوئی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے ادکار فرید خان کا گزشتہ دنوں کراچی کے مقامی اسپتال میں پانچواں آپریشن ہوا، ان کی حالت تسلی بخش ہے، چند روز بعد انھیں گھر منتقل کر دیا جائیگا، حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود انھیں تاحال امدادی چیک نہیں ملا۔ فرید خان کی اہلیہ نے ان کے تمام دوستوں، فنکاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔