تین ہٹی فلائی اوور تکمیل کے قریب، شاہراہ پاکستان اگلے ماہ سگنل فری ہوجائے گی، ایڈمنسٹریٹر

اسٹاف رپورٹر  اتوار 20 اپريل 2014
4 فلائی اوورز پر مشتمل سگنل فری کوریڈورکا منصوبہ مکمل ہونے سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے، رؤف اختر فاروقی۔
 فوٹو: ایکسپریس/فائل

4 فلائی اوورز پر مشتمل سگنل فری کوریڈورکا منصوبہ مکمل ہونے سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے، رؤف اختر فاروقی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ تین ہٹی فلائی اوور کے مکمل ہوتے ہی شاہراہ پاکستان پر بننے والے 4 فلائی اوورز پر مشتمل سگنل فری کوریڈورکا یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

تین ہٹی فلائی اوور کو اپنی مقررہ مدت جون سے قبل ہی اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا ،یہ بات انھوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ نیاز احمد سومرو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے کہا کہ تین ہٹی فلائی اوور پر ڈیسک سلیب لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،لسبیلہ کی جانب سے تین ہٹی فلائی اوورکی ریمپ کی دیوار سمیت فلنگ اور کارپیٹنگ کے کام بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے کہا کہ جیل روڈ چورنگی سے تین ہٹی فلائی اوور پر سیدھے ہاتھ ریٹرنگ وال کی تعمیر کا کام 50فیصد مکمل کرلیا گیا،بائیں جانب یوٹیلیٹی سروسزلائنوں کی منتقلی کے باعث کام میں کچھ تاخیر ہوئی ،تین ہٹی فلائی اوور کے تمام 20گرڈرزرکھے جاچکے ہیں ،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈ یہ فلائی اوور مکمل ہونے کے بعد شاہراہ پاکستان سے گزرنے والے ٹریفک کو سہولت میسر آئے گی،ہزاروں شہری مستفید ہوں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔