لاپتہ افراد، انتخابی عذرداریوں کے مقدمات کی سماعت رواں ہفتے ہوگی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 20 اپريل 2014
سپریم کورٹ میں ایل پی جی کوٹا، سی این جی لائسنسوں کے مقدمات بھی سنے جائیں گے۔
 فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں ایل پی جی کوٹا، سی این جی لائسنسوں کے مقدمات بھی سنے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ پیر21 اپریل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

جبکہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کیلیے4 معمول کے جبکہ ایک5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل5 رکنی لارجر بینچ بدھ کو ایل پی جی کوٹاعملدرآمد کیس کی سماعت کرے گا۔

بینچ نمبرایک جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس ا قبال حمید الرحمن، بینچ 2 جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم، بینچ نمبر 3 جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس دوست محمد خان اور بنچ نمبر4 جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل ہے۔ جمعہ 25 اپریل کوسپریم کورٹ اسلام آباد میں3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ آئندہ عدالتی ہفتے میں سپریم کورٹ اسلام آباد میں انتخابی عذرداریوں، آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے کیس، سابق دور حکومت میں 650 سی این جی لائسنسوںکے غیرقانونی اجرا، لاپتہ افراد سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔