دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی اولین ترجیح رہے گی، جلیل عباس

آئی این پی  اتوار 20 اپريل 2014
اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، امریکہ میں پاکستانی سفیر،
فوٹو: فائل

اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، امریکہ میں پاکستانی سفیر، فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی اولین ترجیح رہے گی۔

وہ واشنگٹن میں نیشنل وار کالج کے اساتذہ اور شرکا سے خطاب کررہے تھے۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تصفیہ طلب معاملوں کے حل اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے اپنے ہمسایہ ملکوں سے مل کر مخلصانہ کوششیں کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔