پشاور میں اے این پی کے مقتول رہنما کے گھر پر حملہ، 3 افراد اغوا

ویب ڈیسک  اتوار 20 اپريل 2014
دستی بم حملے کے حجرہ اور مکان کے 3 کمروں کو نقصان پہنچا، فوٹو: فائل

دستی بم حملے کے حجرہ اور مکان کے 3 کمروں کو نقصان پہنچا، فوٹو: فائل

پشاور: ماشو خیل میں نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما کے پر حملہ کرکے 3 افراد کو اغوا کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل میں ہفتے اور اتوار کی درمیان رات 6 نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما ملک مشتاق کے گھر پر دست بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں حجر ے اور گھر کے تین کمروں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد وہ گھر میں موجود 3 افراد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مغویوں کی بازیابی کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔