کراچی میں پرویز مشرف کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم تشکیل

ویب ڈیسک  اتوار 20 اپريل 2014
پرویز مشرف کراچی ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے گھر میں مقیم ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پرویز مشرف کراچی ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے گھر میں مقیم ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو زمزمہ میں ان کی بیٹی کی رہائش گاہ پر ان کا علاج کرے گی۔ 

سابق صدر کو دل کی بیماری کے علاوہ کمر میں تکلیف بھی شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کے علاج کے لئے پی این ایس شفا کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم میں ماہر امراض قلب کے ساتھ ساتھ نیورو سرجن کو بھی شامل کیا گیا ہے، یہ ٹیم ڈیفنس کے علاقے زمزمہ میں ان کی بیٹی کی رہائش گاہ میں مقیم پرویزمشرف کے ابتدائی ٹیسٹ اورمعائنہ کرے گی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق صفر پرویز مشرف گزشتہ روز اسلام آباد سے کراچی آئے ہیں اور وہ اس وقت ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے گھر میں مقیم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔