فلائی اوور کا افتتاح لاہوریوں کو مہنگا پڑگیا، چھوڑے گئے غبارے پھٹنے سے 40 افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک  اتوار 20 اپريل 2014
غبارے پھٹنے سے جھلسنے والوں کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

غبارے پھٹنے سے جھلسنے والوں کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے والٹن فلائی اوور کے افتتاح کے دوران چھوڑے گئے غبارے پھٹنے سے 40 سے زائد افراد جھلس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور کے علاقے والٹن میں فلائی اوور کا افتتاح کیا تو مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکڑوں کی تعداد میں غبارے چھوڑے گئے، جن میں سے بڑی تعداد میں غبارے کماہاں کے ایک پارک میں نیچے آنے لگے تو وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر غبارے پھٹ گئے۔

غبارے پھٹنے 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، طبی عملے نے  معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا ہے جبکہ 10 سے زائد افراد کا علاج جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔