خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  اتوار 20 اپريل 2014
خیبر پختون خوا میں ایسا نظام لائیں گے جو بلا امتیاز حساب کرے گا، عمران خان۔ فوٹو؛ فائل

خیبر پختون خوا میں ایسا نظام لائیں گے جو بلا امتیاز حساب کرے گا، عمران خان۔ فوٹو؛ فائل

سوات: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے خیبر پختون خوا حکومت کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ایسا نظام لائیں گے جو بلا امتیاز احتساب کرے گا۔ خیبر پختون خوا حکومت پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، پولیس اپنے اندرونی معاملات خود حل کرتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے، صوبے میں 350 ڈیم بنائے بنائے جائیں گے، عوام کو سستی بجلی فراہم کریں گے اور لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ضمنی انتخابات میں نظرے کو ووٹ دیں، اپنے وزیروں کو چوری نہیں کرنے دوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔